Select a date and time slot to book an Appointment
Date Of Appointment
ڈپٹی کمشنر زوالفقار احمد بھون اور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارشد ندیم کی ہدایت پر شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ آپریشن فاروق آباد روڈ سمیت اندرون شہر کے متعدد علاقوں میں کیا گیا، جہاں فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر قائم غیرقانونی تھڑے، ریڑھیاں اور دکانوں کے باہر بڑھائے گئے سامان کو ہٹا دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم خود موقع پر موجود رہے اور کارروائی کی نگرانی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل اور راہگیروں کی مشکلات کی بڑی وجہ یہ تجاوزات ہیں، جنہیں ہر صورت ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور کسی کو بھی عوامی جگہوں پر قبضہ قائم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے تاکہ شہر کو صاف، منظم اور عوام دوست بنایا جا سکے۔
We appreciate you contacting us. Our support will get back in touch with you soon!
Have a great day!
Please note that your query will be processed only if we find it relevant. Rest all requests will be ignored. If you need help with the website, please login to your dashboard and connect to support